کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ سنگین موڑ پر، شادی کی خبریں گردش میں

 کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کا رشتہ سنگین موڑ پر، شادی کی خبریں گردش میں


کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر ساتھ نظر آئے، پیرس میں شادی کی قیاس آرائیاں تیز

واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ Katy Perry اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم Justin Trudeau ایک مرتبہ پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان گزشتہ سال سے تعلقات قائم ہیں اور حالیہ دنوں میں انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھا گیا، جہاں وہ خوشگوار ماحول میں موسیقی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں بھی دونوں کے درمیان قربت نمایاں دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق تیزی سے مضبوط ہو رہا ہے اور دونوں عوامی مقامات پر ایک ساتھ نظر آنے میں کسی جھجک کا شکار نہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ممکنہ شادی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، اور تقریب کے لیے Paris کو بطور مقام زیر غور لایا جا رہا ہے، جو ان کی حالیہ مصروفیات اور مشترکہ ترجیحات کے مطابق سمجھا جا رہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments