نماز کی پابندی اور ایمان پر یقین، ریم شیخ نے شادی سے متعلق واضح موقف بیان کر دیا


 ممبئی: بھارتی اداکارہ Reem Shaikh اپنے حالیہ بیان کے بعد سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کر رہی ہیں، جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق واضح مؤقف پیش کیا۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے مختلف مذاہب کے درمیان شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ وہ کسی غیر مسلم شخص سے شادی کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مذہبی روایات کی پابندی کرتی ہیں، باقاعدگی سے نماز ادا کرتی ہیں اور اب روزے بھی رکھ رہی ہیں، اس لیے ان کے لیے ایسا فیصلہ ممکن نہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ زندگی کے مشکل لمحات میں وہ اللہ سے رجوع کرتی ہیں اور ان کے نزدیک شریکِ حیات کا ایمان رکھنا نہایت اہم ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی زندگی ایسے شخص کے ساتھ گزارنے کا نہیں سوچ سکتیں جو اللہ پر یقین نہ رکھتا ہو۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ریم شیخ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جہاں ان کی والدہ ہندو جبکہ والد مسلمان ہیں۔ انہوں نے بچپن سے ہی دونوں مذاہب کو قریب سے دیکھا، تاہم اب وہ اپنی زندگی کو اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارنے کی کوشش کر رہی ہیں، جو ان کے موجودہ خیالات میں واضح طور پر جھلکتی ہے۔

بھارتی اداکارہ ریم شیخ کا کہنا ہے وہ کسی بھی غیر مسلم کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو  میں بین المذاہب تعلقات کے بارے میں اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کچھ انکشافات بھی کیے۔

ریم شیخ سے میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے محبت ہوگئی تو معاملات پیچیدہ ہو جائیں گے؟

اداکارہ نے اس سوال کا بہت واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایسا کر ہی نہیں پاؤں گی کیونکہ میں بہت مذہبی شخصیت کی مالک ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں 5 وقت کی نماز پڑھتی ہوں اور اب میں نے روزے بھی رکھنا شروع کر دیے ہیں تو مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے آدمی سے شادی کر سکوں گی۔

محبت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ریم شیخ نے کہا کہ میرے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی وجوہات ہیں کیونکہ میں نے اپنے گھر میں طلاق دیکھی ہے، میں نے اپنے آس پاس رشتوں کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے، میرے پاس محبت پر یقین نہ کرنے کی ہر وجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خدا سے جڑنے کے لیے بھی آپ کو محبت کی ضرورت ہے، اگر محبت نہیں ہے تو آپ خدا کے ساتھ یا اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ رشتہ نہیں بنا پائیں گے۔

واضح رہے اداکارہ کا ایک ایسے خاندان سے تعلق ہے جہاں ان کی والدہ ہندو اور والد مسلمان ہیں۔

0/Post a Comment/Comments