عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی انتظامات، لودھراں کے صحافیوں کا "صاف ستھرا پنجاب" ٹیم کو خراجِ تحسین


 *لودھراں صحافیوں کی جانب سے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی کو سراہا گیا، پھولوں کا گلدستہ پیش کیا*


لودھراں (عمران بھٹی سے) عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع لودھراں میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات پر صحافی رانا شہزاد عمران بھٹی اور محمد عارف کی جانب سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) لودھراں اور میونسپل ایڈمنسٹریشن (ایم اے) لودھراں کے افسران و عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر صحافیوں نے سید مجاہد شاہ سے ملاقات کی اور عیدالاضحیٰ کے دوران "صاف ستھرا پنجاب" پروگرام کے تحت مثالی کارکردگی پر انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ انہوں نے سید مجاہد شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید کے ایام میں آلائشوں کی بروقت تلفی، شہر کی صفائی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔رانا شہزاد اور عمران بھٹی نے کہا کہ صفائی عملے نے عید کی تعطیلات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں، جس کے باعث شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "صاف ستھرا پنجاب" پروگرام کے اہداف کے حصول میں سید مجاہد شاہ اور ان کی ٹیم کی محنت قابلِ تعریف ہے۔اس موقع پر سید مجاہد شاہ نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور مستقبل میں بھی صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments