حاصل پور واپڈا میں کرپشن کا بڑا سکینڈل! ٹاؤن مافیا اور افسران کی مبینہ ملی بھگت بے نقاب"

حاصل پور: واپڈا سب ڈویژن مختیار آباد میں کرپشن اور ٹاؤن مافیا کی سرپرستی کا بڑا سیکنڈل بے سامنے آگیا 


حاصل پور ٹاؤن مافیا کی سرپرستی کرنے والے ایس ڈی او مختیار آباد اور ان کے مبینہ 'کماؤ پوت' لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس) کی کالی داستانیں منظرِ عام پر آنے لگی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سب ڈویژن مختیار آباد کے افسران کی مبینہ سرپرستی میں غیر قانونی ٹاؤنوں کو نوازنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔


حالیہ انکشافات کے مطابق مذکورہ ٹاؤنوں میں (قوانین کے خلاف) لگائے گئے میٹرز کو محض کارروائی دکھانے کے لیے اتارا گیا، لیکن بعد میں وہ ہی میٹر بھاری مبینہ لین دین کے عوض انہیں دوبارہ نصب کر دیا گیا۔ اس پورے کھیل میں ایس ڈی او مختیار آباد سب ڈویژن اور ایکسین حاصل پور واپڈا کا بھی مبینہ طور پر انتہائی اہم اور مشکوک کردار سامنے آیا ہے۔


شہریوں اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام و وفاقی وزیر برائے توانائی اور سی او میپکو ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹاؤن مافیا کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ان کرپٹ افسران کے خلاف فوری اور شفاف انکوائری کروا کر انہیں سخت سزا دی جائے 

اس کی فلکسس بنا دے
 

0/Post a Comment/Comments