وینزویلا کے زلزلے نے فٹبالر لوکاس تریجو سے پورا خاندان چھین لیا


 وینزویلا کے زلزلے نے فٹبالر لوکاس تریجو سے پورا خاندان چھین لیا


وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلوں نے ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس تریجو کی زندگی غم میں ڈبو دی۔ 74 گھنٹے تک جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کے بعد ان کی اہلیہ یانینا مارانیلا اور دونوں کمسن بچوں آرون اور آئنہوا کی لاشیں ملبے سے برآمد کر لی گئیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوکاس تریجو زلزلے کے وقت اپنی کلب ٹیم کے ساتھ میچ کی تیاری میں مصروف تھے، جبکہ ان کا خاندان اس رہائشی عمارت میں موجود تھا جو شدید زلزلوں کے باعث منہدم ہو گئی۔


اہلِ خانہ سے رابطہ منقطع ہونے پر فٹبالر نے سوشل میڈیا کے ذریعے مدد اور دعاؤں کی اپیل کی تھی، تاہم کئی روز کی تلاش کے بعد افسوسناک خبر سامنے آگئی۔ ان کے کلب اور سابق کلب نے بھی خاندان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


واضح رہے کہ وینزویلا میں آنے والے طاقتور زلزلوں کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جبکہ ہلاکتوں اور متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ سانحہ دنیا بھر کے کھیلوں کے حلقوں اور شائقین کے لیے انتہائی افسوسناک خبر بن گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments