**منگووال غربی(بیورو چیف واجد عزیز بٹ)** — یومِ عاشور 10 محرم الحرام کے موقع پر نواسۂ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار رفقاء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے کنجاہ میں ضلع گجرات کی سب سے بڑی نیازِ حسین کا اہتمام کیا گیا۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی سابق سینئر مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری ساجد دلشاد کی جانب سے امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ سے عقیدت و محبت کے اظہار کے طور پر عظیم الشان نیاز کا اہتمام کیا گیا، جس کے انتظامات میں ہر سال مزید اضافہ کیا جا رہا ہے۔
صبح 6 بجے سے 11 بجے تک نیاز میں حلوہ پوری اور نان چنے سے زائرین کی تواضع کی گئی، جبکہ 12 بجے سے رات گئے تک مٹن، بیف، زردہ چاول، بریانی، چکن پکوڑا، سیخ کباب، ٹھنڈے مشروبات اور دیگر کھانے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر چوہدری ساجد دلشاد نے خود اپنے ہاتھوں سے لوگوں میں لنگر تقسیم کیا۔ نیاز میں آنے والے افراد کے لیے کھانے کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کے لیے وسیع انتظامات بھی کیے گئے تھے، جہاں ہزاروں عزاداروں، زائرین اور شہریوں کی بھرپور تواضع کی گئی۔
شرکاء نے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے چوہدری ساجد دلشاد کے اس عقیدت بھرے اہتمام کو سراہا۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Post a Comment