ایل پی جی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، قیمتوں میں نمایاں کمی

 

حکومت نے ایل پی جی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے یکم جولائی سے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 794 روپے 5 پیسے سستا ہو گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے ہوگی۔ اسی طرح 45.4 کلوگرام کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 3 ہزار 57 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، جبکہ اس کمی سے گھریلو صارفین، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی شعبوں کو ریلیف ملنے کے ساتھ مہنگائی کے دباؤ میں بھی کمی آنے کی توقع ہے۔

0/Post a Comment/Comments