ذرائع کےمطابق
منگووال اور گردونواح میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے عروج پر پہنچ گئے شہریوں میں شدید تشویش۔غیراخلاقی کاموں میں ملوث افراد نوجوان نسل کو منشیات اور جنسی بے راہ روی میں ملوث کرکے نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں مصروف، ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث معاشرتی اور اخلاقی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مبینہ دھندے میں ملوث بعض مرد و خواتین کو بااثر شخصیات اور سیاسی حلقوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔بعض ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ متعلقہ عناصر کو مبینہ طور پر بعض سرکاری اہلکاروں کی سرپرستی بھی میسر ہے، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متعدد شکایات کے باوجود مؤثر کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی،جس کے باعث عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ شہریوں نے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز گرینڈ آپریشن کیا جائے۔عوامی و سماجی حلقوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ معاشرے کو ایسے جرائم سے پاک رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Post a Comment